(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ یہ تاریخ کی ایسی آئینی ترمیم ہے جسکا کسی کو نہیں معلوم۔
24 نیوز سے خصوصی گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ یہ پہلی آئینی ترمیم ہے جس کے آدھے ایم این ایز جعلی ہیں ،سپریم کورٹ نے جسکے لئے راہ ہموار کی کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا،پارٹی ہدایات کے باعث محدود تعداد میں اجلاس میں شرکت کریں گے،اگر یہ آئینی ترمیم لاتے ہیں تو ملک کو مکمل لاقانونیت کی طرف دھکیلیں گے، اگر ایسا ہو جاتا ہے تو پھر کوئی اور راستہ نہیں بچے گا کہ ہم پوری قوم کو اکٹھا کر کے پوری قوت کے ساتھ اس نظام کو جڑ سے اکھاڑ ڈالیں ۔