حکومتی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے واپس روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حکومتی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہوگیا،حکومتی وفد سربراہ جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے سربراہ سے طویل مشاورت کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔
ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی واپس روانہ ہوگئے تاہم بلاول بھٹو ابھی بھی مولانا کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔
قبل ازیں ،بلاول بھٹو کے بعد ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار مولانا فضل الرحمان کے گھر ان سے ملاقات کیلئے آئے تھے لیکن اب وہ طویل مشاورت کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں، وزیرقانون اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئے،حکومت کی طرف سے آئینی ترامیم پر مشاورت کی کوششیں جاری ہیں۔
علاوہ ازیں، بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) کے چیئرمین سردار اختر مینگل بھی مولانا کے رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں ، جہاں صحافی نےان سے سوال کیا کہ اب تو یہاں ساری حکومت موجود ہے کیا اب آپ کے مسائل یہاں حل ہوجائیں گے ؟ جو بھی اور جیسی بھی حکومت ہے وزیر داخلہ محسن نقوی یہاں موجود ہیں کیا امید ہے،سردار اختر مینگل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے صرف اللہ سے امیدیں ہیں۔
دوسری جانب قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس بھی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے،قومی اسمبلی اجلاس ساڑھے 9بجے طلب کیا گیا تھا،قومی اسمبلی اجلاس بھی تاحال شروع نہ ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو دوبارہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے