وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر موجود حکومتی ٹیم سے رابطہ

Oct 19, 2024 | 23:32:PM
وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر موجود حکومتی ٹیم سے رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر موجود حکومتی قانونی ٹیم سے رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم سے متعلق حتمی مسودہ مولانا فضل الرحمان کو دیدیا گیا، سربراہ جے یو آئی نے مشاورت کیلئے مزید ایک دن کا وقت مانگ لیا۔

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر موجود حکومتی قانونی ٹیم سے رابطہ کیا،وزیراعظم نے حکومتی ٹیم کے ساتھ اہم سیاسی امور پر مشاورت کی،آئینی ترامیم پر معاملات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ قانونی ٹیم نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی بات چیت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔