قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی ہو گیا

Oct 19, 2024 | 23:56:PM

(24نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کر دیا گیا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل تک ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیرصدارت شروع ہوا،تاہم قومی اسمبلی کا اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی کردیا گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل تک ملتوی کردیا گیا۔

مزیدخبریں