(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ،قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زید النہیان نے بحرالاحمر میں 'برادرانہ' ملاقات کی۔جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیاپر وائرل ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:"تازہ اختتام" ۔۔مصیبتوں میں گھری شلپاشیٹھی کا سوشل میڈیاپر پیغام
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کے نجی دفتر کے ڈائریکٹر بدر العساکر نے ان تینوں عالمی رہنمائوں کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ 'بحرالاحمر میں ایک دوستانہ اور برادرانہ ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زید النہیان اکٹھے ہوئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر کو صارفین بے حد پسند بھی کر رہے ہیں۔اور کچھ صارفین نے اسے سیاسی پکنک بھی قرا ر دیا۔