(24نیوز) کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا،ملک بھر میں مزید 71 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 909 ہو گئی جبکہ2580 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے۔
این سی او سی کےاعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 27ہزار 206ہو گئی، پاکستان میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 4 اعشاریہ چھ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 63ہزار 909ہے جبکہ 11لاکھ 32ہزار 726 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے۔پنجاب میں 4لاکھ 21ہزار 800، سندھ میں 4لاکھ 50 ہزار 126، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71ہزار72، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4ہزار 114 ، بلوچستان میں 32ہزار 757، آزاد کشمیر مین 33ہزار 732اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 240افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: مسافروں کیلئے خوشخبری۔۔پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا