(24نیوز)میرپور کے نواحی گاؤں ساہنگ ذیلداراں میں تین ماہ کی دلہن کی پھندہ لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی
تفصیلات کے مطابق میرپور میں ایک نئی نویلی دلہن کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ، مرحومہ کی شناخت حفظہ کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق حفظہ سرفراز کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی،یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ حفظہ کا خاوند بیرون ملک مقیم ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر خودکشی معلوم ہوتا ہے، ڈیڈ باڈی کے معائنےاور ابتدائی رپورٹ کے بعد کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔