(مانیٹرنگ ڈیسک)برٹش پاکستانی باکسر عامر خان کو امریکی ایئرلائنز کی پرواز سے اتار دیا گیا، واقعہ ماسک کے معاملے پر پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ان کے ساتھی کا ماسک شاید زیادہ اوپر نہیں تھا تاہم ایئرلائنز کے پاس کیمرے کی ویڈیو ہوگی کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا۔34 برس کے عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکن ایئرلائنز نے ان پر پابندی لگادی ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان نے اس واقعے کو انتہائی ناگوار قرار دیا اور کہا کہ وہ دوسری پرواز سے ٹریننگ کیمپ جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی دنیا نئے افغانستان کو قبول کرے، شاہ محمود