پاکستان کے مختلف اضلاع میں آج موسم کیسا رہے گا۔۔۔۔۔

Sep 19, 2021 | 10:55:AM

(24نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورمرطوب   رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں شام یا رات کے دوران چند  مقامات پر  تیز ہواؤں  اورگرج چمک کےساتھ بارش  کا امکان ہےجبکہ پنجاب کے بیشتر  اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔خطہ ٔپوٹھوہار، گو جر ا نو الہ، لاہور، سیا لکوٹ اورنا رووال   میں  چند  مقامات پر  تیز ہواؤں  اورگرج چمک کےساتھ بارش     کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر   اضلاع میں موسم گرم اور   خشک رہے گاجبکہ سوات، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے سندھ  کے  بیشتر   اضلاع میں    موسم گرم اور   مرطوب رہے گا،تھر پارکر، نگر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی ،سانگھڑ،  بدین اور گرد و نواح میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں  اورگرج چمک کےساتھ بارش  کا امکان ہے،  بلوچستان کے   بیشتر   اضلاع میں    موسم گرم اور خشک رہے گا،  گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ  کشمیرمیں چند مقامات پر   تیز ہواؤں  اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب لاہور میں ہلکی بارش کی اطلاعات ہیں جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستانی باکسر عامر خان کو امریکی ایئرلائنزسے اتاردیا گیا۔۔۔۔وجہ کیا ہوئی؟

مزیدخبریں