(24نیوز)اسلام آباد میں لال مسجد کےسابق خطیب پر تھانہ آبپارہ میں دو مختلف مقدمات درج کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز پر مسجد پر قبضہ کرنے کی کوشش اور اس اسلحہ دیکھانے سمیت مسجد انتظامیہ کو قتل کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔مولانا عبدالعزیز 25ساتھیوں کے ہمرامسجد میں زبردستی داخل ہوئے۔
واضح رہے کہ مقدمے کے متن کے مطابق مسجد میں داخل ہونے سے روکنے پر اسلحہ دیکھا کر جان مارنے کی دھمکیاں دیں،دوسرا مقدمہ خطیب الفلاح مسجد کی مدعیت میں درج کیا گیا،انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز ساتھیوں کے ہمرا مسجد الفلاح میں گھس گئے اور مجھ پر حملہ آوار ہوئے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا نے ساتھیوں کے ہمرا مجھ پر تشدد کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر عامر خان کو امریکی ایئرلائنزسے اتاردیا گیا۔۔۔۔وجہ کیا ہوئی؟