(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے کہا ہے کہ جب شاہ رخ خان نے انہیں بغیر وجہ بتائے 5 فلموں سے نکالا تو انہیں بہت تکلیف ہوئی ،سمجھ میں نہیں آیا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے بچن ایک ساتھ کئی ہٹ فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’’دیوداس‘‘،’’جوش‘‘ اور’’محبتیں‘‘ شامل ہیں۔ دونوں کو شوبز انڈسٹری میں اچھا دوست بھی مانا جاتا ہے۔ لیکن ایک وقت تھا جب دونوں کے پیشہ ورانہ تعلقات میں دراڑ آگئی تھی۔ایشوریا رائے نے ایک ٹی و ی شو کے دوران اس بات کا اقرار کیا تھا کہ شاہ رخ خان نے انہیں سپر ہٹ فلم ’’ویرزارا‘‘ اور ’’چلتے چلتے‘‘ سمیت 5 فلموں سے الگ کردیا تھا۔
ماضی میں سیمی گریوال کے شو میں جب ایشوریا سے پوچھا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ ایک ساتھ بہت اچھا کام کرنے کے باوجود شاہ رخ خان نے آپ کو کئی فلموں سے نکال دیا تھا؟ اس سوال پر ایشوریا کا کہنا تھا ’’میں کیسے اس سوال کا جواب دے سکتی ہوں؟ ہاں ایک وقت تھا جب ایک دو فلموں میں میرے اور شاہ رخ کے ایک ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات ہورہی تھی اور پھر اچانک بغیر کسی وضاحت کے یہ نہیں ہوا۔ میرے پاس اس کا کبھی جواب نہیں تھا کہ کیوں۔بعد میں شاہ رخ خان نے اپنے فیصلوں پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ 2003 میں انڈیاٹوڈے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کنگ خان نے کہا تھا کہ کسی کے ساتھ پراجیکٹ کا آغاز کرنا اور پھر اسے بغیر اس کی کسی غلطی کے تبدیل کردینا بہت مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچےسکول چھوڑ کرآنے والی خاتون سےجنسی ہراسانی کا معاملہ۔۔ملزم کون پتہ نہ چل سکا
ایشوریا رائے کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں بہت کنفیوز تھیں اور انہیں تکلیف ہوئی تھی۔ دیکھیں جب آپ کے پاس وضاحت نہیں ہوتی تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے اور آپ حیران اورکنفیوز ہوتے ہیں۔ اگر کوئی شخص کسی چیز کی وضاحت کرنے کی ضرورت محسوس کرتا ہے تو وہ کرے گا۔ یہ میری فطرت میں نہیں ہے کہ سوال کروں کہ کیا اور کیوں۔ اور میں کبھی کسی کے پاس جاکر نہیں پوچھوں گی کہ آپ نے ایسا کیوں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کاش ایسا نہ ہوتا۔۔ایشوریہ کیساتھ ہنی مون۔۔ابھیشیک نے اہم بات سے پردہ اٹھا دیا