(مانیٹرنگ ڈیسک)شادی بیاہ کی تقریبات کے موقع پر اسٹیج پر دلہا دلہن کی رسومات کی انوکھی اور منفرد ویڈیوز تو وائرل ہوتی ہیں لیکن کسی دلہن کو اپنی ہی شادی پر آفس کا کام کرتے دیکھا ہے؟
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو گردش کر رہی ہے کہ کہ عروسی لباس میں دلہن لیپ ٹاپ اٹھائے بیٹھی ہے جب کہ مسلسل فون پر بھی کسی سے رابطے کی کوشش میں مصروف ہے۔ دلہن اپنے کام میں اتنی محو ہے کہ اس نے اپنے ساتھ آکر بیٹھنے والے دلہا پر بھی دھیان نہ دیا۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو بغیر کیپشن کے پوسٹ کی گئی تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دلہن کو آفس کا کچھ فوری ضروری کام کرنا پڑا اور اسے اپنے باس کی کال موصول ہوئی تھی۔صارفین مثبت تبصرے پیش کر رہے ہیں جب کہ دلہن کے عمل کو بھی سراہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا ہماری سکیورٹی فورسز کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتی ہے: وسیم اکرم