لیزر لائٹ سے دبئی جانیوالے جہاز کا نشانہ لینے والا کون تھا؟

Sep 19, 2021 | 16:09:PM
 لیزر لائٹ سے دبئی جانیوالے جہاز کا نشانہ لینے والا کون تھا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے ایئر پورٹ سے دبئی روانہ ہونے والی غیر ملکی پرواز پر لیزر لائٹ مارنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے غیر ملکی پرواز پر لیزر لائٹ مارنے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج  کر لیا گیا،لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ نا معلوم شخص کے خلاف  درج کئے گئے مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

لاہور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ لیزر لائٹ سے جہاز کا نشانہ لینے والے نا معلوم شخص کی تلاش جاری ہے، خیال رہے کہ ائیر پورٹ کے اطراف میں پتنگ بازی، کبوتر بازی اور لیزر لائٹ کے استعمال پر سخت پابندی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    اسٹیج پر بیٹھی دلہن کو ضروری کام ، دلہے کو بھی نظرانداز کر دیا