(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنر کمیشن کی ساکھ بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے کی مہم چلارہی ہے، اپوزیشن کی تمام جماعتوں، وکلا، صحافیوں اور دیگر طبقات کو الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔
سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹسز کے بعد وفاقی وزرا آپے سے باہر ہو گئے ہیں، پہلے الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کی دھمکی دی اب متنازعہ بنانے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ حکومت آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کیلئے الیکشن کمیشن کی ساکھ خراب کر رہی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا منصوبہ اصل میں آئندہ عام انتخابات چوری کرنے کی سازش ہے، جب الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر تحفظات کا اظہار کیا تو اسے بدنام کیا جا رہا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے ڈسکہ کے انتخابات میں حکومت کا دباؤ قبول کرنے سے انکار کیا تھا،ڈسکہ میں دھاندلی کا نوٹس لے کر پولیس اور انتظامیہ کے افسروں کو معطل کیا گیا۔
پی پی رہنما نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کمیشن کی ساکھ بحال کرنی کوشش کر رہے ہیں، حکومت چیف الیکشن کمشنر کو سنگل آؤٹ کر کے ان پر الزامات کی بوچھاڑ کر رہی ہے، اپوزیشن کی تمام جماعتوں، وکلا، صحافیوں اور دیگر طبقات کو الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: جمہوریت کے فروغ کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: شہباز شریف