پاکستان کے سب سے لمبے نصیر سومرو کی سنی گئی۔سندھ حکومت کاعلاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ حکومت نے دراز قامت پاکستانی شہری نصیر سومرو کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیاہے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پاکستانی دراز قد شخصیت نصیر سومرو کی علالت کا نوٹس لیتے ہوئے نجی اسپتال کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔محکمہ صحت کی جانب سے نجی اسپتال کو لیٹر جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نصیر سومرو کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی، انہیں علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
واضح رہے نصیر احمد سومرو ان دنوں علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل ہیں، انہیں طبیعت ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا ہے۔اہل خانہ کے مطابق 7 فٹ 9 انچ قد کے مالک نصیر سومرو پھیپھڑوں کے دائمی مرض کا شکار ہیں۔یاد رہے کہ 2018 میں نصیر سومروں کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں تشویشناک حالت میں ڈاکٹرز نے وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ایشوریا رائے کنگ خان کیخلاف بول پڑیں۔کیا کہا ۔اہم بات سامنے آ گئی