کیا پاکستان ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گا؟پی سی بی عہدیدار کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے ورلڈکپ میں نہ کھیلنے کانہیں سوچا۔
ایک بیان میں وسیم خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا یکطرفہ فیصلہ خطرناک مثال قائم کرے گا اگر نیوزی لینڈ سیکورٹی تفصیلات کا تبادلہ کرتاتو خدشات دور کرتے۔انہوں نے کہا کہ معاملہ آئی سی سی اور نیوزی لینڈ بورڈمیں اٹھائیں گے مگر نیوزی لینڈ سے ورلڈکپ میں نہ کھیلنے کا نہیں سوچا کیونکہ ورلڈ کپ کے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کرکھیلناسیاسی عمل ہوجائےگا۔
وسیم خان نے بتایا کہ رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا ہے جمعہ کو ریگ ڈیکاسن نے فون کر کے سیکورٹی الرٹ کا بتایا،گزشتہ 48 گھنٹے ہمارے لئے بہت مشکل تھے،ہم نے سکیورٹی ایجنسیوں سے رابطہ کیا تو تھریٹ کی اطلاع نہیں تھی، ٹیم کو ہوٹل سے گراؤنڈتک لے جانے کا راستہ بھی محفوظ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور بنگلادیش سے کھیلنے کیلئے رابطہ کیا تھا جوممکن نہیں ،انگلینڈنے پاکستان آمد سے متعلق فیصلہ آج کرنا ہے ،تاہم امیدہے انگلینڈکی ٹیم پاکستان آئےگی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا ہماری سکیورٹی فورسز کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتی ہے: وسیم اکرم