عمران کے حکم پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔وزرا کیخلاف کارروائی کی جائے۔مریم اورنگ زیب

Sep 19, 2021 | 19:37:PM
چیف الیکشن کمشنر۔غداری۔ترجمان۔مسلم لیگ
کیپشن: مریم اورنگزیب (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراکو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایک بیان میں عمران خان کے حکم پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے،الیکشن کمیشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اکسانے پر وزرا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ 
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اور ارکان پارلیمان کے سوالات کے حکومت کے پاس جواب نہیں، اس لئے پی آئی ڈی میں بیٹھ کر الیکشن کمیشن پر حملے کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بغاوت پر اکسانا آئین سے غداری اور آئینی اداروں پر حملہ ہے ،الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 10 کے تحت الیکشن کمیشن وفاقی وزرا کے خلاف قانونی کارروائی کرے ۔
 مریم اورنگزیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات حکومت کی غیرجمہوری اور آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے ،آرٹی ایس کی پیداوار حکومت اور اس کے وزرا چیف الیکشن کمشنر پر بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر اور اس کے ارکان آئین اور قانون کی زبان بول رہے ہیں جو مسلط شدہ حکومت کو سمجھ نہیں آتی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب غیرقانون فارن فنڈنگ سے نجات کے لئے الیکشن کمیشن پر دباﺅ ڈال رہے ہیں ،عمران صاحب کے حکم پر غیرقانونی فار ن فنڈنگ کیس میں من مرضی کا فیصلہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیاجا رہا ہے ۔
 انہوں نے کہاکہ ڈسکہ الیکشن کی دھند اور الیکشن چوری پکڑے جانے کی رپورٹ رکوانے کے لئے حکومت کی طرف سے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے ،ڈسکہ اور اب کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے نتائج کا غصہ عمران صاحب کے حکم پر الیکشن کمیشن پر نکالا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں ۔ رویہ بدلیں یا استعفا دیکر سیاست میں آئیں۔وفاقی وزرا