بارشیں ہی بارشیں مگر کب ؟جانئیے

Sep 19, 2021 | 19:59:PM
محکمہ موسمیات ، بارش، پیشنگوئی
کیپشن: محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشنگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  کل سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 ستمبر سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی جمعرات سے ہفتے تک موسلا دھار بارش برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر اور عمر کوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  بدین، سانگھڑ اور لاڑکانہ کے شہریوں کے لیے بھی خوشخبری سناتے ہوئے پیشن گوئی کی ہے کہ تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کی دوست اداکارہ حنا خان کی مالدیپ میں چھٹیوں کی تصاویر وائرل