(24 نیوز)گورنر ہاﺅس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور ایم پی اے بلدیہ شہزادملک کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شہزاد ملک کو ایم پی اے بلدیہ لگانے کیخلاف احتجاج کیا، کارکنوں نے ”گو گورنر گو“ کی نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے کہاکہ ایم پی اے بلدیہ شہزاد ملک کو برطرف کیا جائے، ہم نے اپنی جوانیاں پی ٹی آئی میں گزار دیں لیکن یہ ظلم برداشت نہیں کریں گے ، مظاہرین کاکہناتھا کہ ملک شہزاد نے پارٹی کے فنڈز کھائے ، کوئی پوچھنے والا نہیں ،گورنر بھی شہزاد ملک کیساتھ ملا ہوا ہے ،انہوں نے کہاکہ اگر شہزاد ملک کو برطرف نہیں کیا گیا تو ہم گورنر ہاو¿س کے سامنے خود سوزی پر مجبور ہوجائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں ۔ رویہ بدلیں یا استعفا دیکر سیاست میں آئیں۔وفاقی وزرا