وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بڑا اعتراض لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتمادپر بڑا اعتراض لگ گیا،گورنر ہاﺅس سیکرٹریٹ نے تحریک عدم اعتماد تکنیکی غلطی کے باعث واپس کردی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پررائے شماری کیلئے اجلاس اب نہیں ہو سکے گا،متحدہ اپوزیشن نے 14 ستمبر کو وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی،بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تحریک کو گورنر ہاﺅس سیکرٹریٹ بھیجا گیا تھا۔اپوزیشن تکنیکی غلطی درست کرکے تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرائے گی ۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور دیگر متحرک ہے، صادق سنجرانی کی جانب سے ناراض رہنمائوں کو منانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کو ناراض گروپ کے تحفظات دور کرنے کیلئے 15 دن کی مہلت