یوسف رضا گیلانی کا اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے رابطہ ۔دورہ پاکستان کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مسلمانانِ عالم کو درپیش مسائل پر بات چیت کی ۔سید یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آنے کی دعوت دی ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسلامی خدمات سے خوفزدہ ہو کر بھارتی حکومت نے انہیں ملک بدر کر دیا تھا۔ذاکر نائیک اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہیں۔ذاکر نائیک جب انڈیا بدر ہو کر ملائیشیا پہنچے تھے تو ان کا انتہائی گرم جوشی سے استقبال کیا تھا۔انہیں سربراہی پروٹو کول دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔وہ بہت ڈر رہے تھے۔۔اداکارہ منال خان کا شوہر سے متعلق انکشاف۔۔ویڈیووائرل