بھارت نے امریکی کمپنی سے ٹیکنالوجی لے کر پاکستان کی جاسوسی کی ۔ فوربز کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)غیر ملکی میگزین فوربز کے مطابق بھارت نے امریکی کمپنی سے ٹیکنالوجی لے کر پاکستان کی جاسوسی کی۔ بھارت نے ایگزوڈس انٹیلی جنس کمپنی سے سافٹ ویئر خریدا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت نے سافٹ ویئر کے ذریعے پاکستان اور چین کے کمپیوٹرز کو نشانہ بنایا ، روسی سکیورٹی کمپنی نے چین اور پاکستان کے خلاف سائبر مہم کی کھوج لگائی۔
فوربز کے مطابق جون 2020 سے اپریل 2021 تک پاکستان کے خلاف سائبر مہم جاری رہی اور امریکی کمپنی نے بےنقاب ہونے پر بھارت کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی کمپنی کے مطابق بھارت نے سافٹ ویئر خریدا اور اسے ہتھیار بنایا ،روسی سائبر سکیورٹی فرم نے بھارت کی مذموم کوشش کی نشاندہی کی تھی۔روسی فرم کے مطابق بھارت نے چین اور پاکستان کے ٹیلی کام اداروں کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں۔سدھارتھ کی دوست اداکارہ حنا خان کی مالدیپ میں چھٹیوں کی تصاویر وائرل