آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہونگے، فیصل جاوید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہوں گے۔
ٹوئٹ پر اپنے بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے قانون سازی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دیا جائے گا۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی فیصلے میں کہا کہ پارلیمینٹ کا اختیار ہے قانون سازی کرے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شفاف انتخابات کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کااستعمال نا گزیر ہے-کوئی بھی الیکشن ہوں دھاندلی کے الزامات لگائے جاتے ہیں-شفاف انتخابات کے لیے آنے والے عام انتخابات انشاء اللہ الیکٹرونک ووٹنگ کے زریعے ہونگے-اس حوالے سے قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی زمہ داری ہے-اورسیز کو بھی ووٹ کا حق دیاجایگا
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 19, 2021
یہ بھی پڑھیں: جام کما ل بچ گئے۔ چیئرمین سینٹ نے ناراض ارکان کو منالیا۔ذرائع کا دعویٰ