آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہونگے، فیصل جاوید

Sep 19, 2021 | 22:23:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہوں گے۔
ٹوئٹ پر اپنے بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے قانون سازی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دیا جائے گا۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی فیصلے میں کہا کہ پارلیمینٹ کا اختیار ہے قانون سازی کرے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شفاف انتخابات کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں