نوے روزہ  مشن مکمل کرنے کے بعد چینی خلانورد بحفاظت زمین پر واپس لوٹ آئے

Sep 19, 2021 | 22:32:PM
چینی خلا نو وردوں کی واپسی
کیپشن: چین کا پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)خلا میں قیام کا نوے روزہ  مشن مکمل کرنے کے بعد چینی خلانورد بحفاظت زمین پر واپس لوٹ آئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ تاریخی واقعہ چین میں مڈآٹم فیسٹیول کے آغاز سے محض ایک روز قبل پیش آیا ہے۔ چین میں وسط خزاں کا تہوار اپنے گھروں کو واپسی اور اپنوں سے ملنے کا اہم موقع ہوتا ہے۔ لہذا اپنوں کی بحفاظت زمین پر واپسی پر تمام چینی مسرور دکھائی دیتے ہیں۔

چینی مشن میں شریک عملے کے ارکان جمعے کے روز شمالی چین کے اندرون منگولیا خود اختیار علاقے کے صحرائے گوبی میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر بحفاظت اترے۔ 

یہ بھی پڑھیں:وہ بہت ڈر رہے تھے۔۔اداکارہ منال خان کا شوہر سے متعلق انکشاف۔۔ویڈیووائرل