فرانس نے سوئٹرزلینڈکو بڑا جھٹکا دیتے ہو ئے تمام کنٹریکٹ منسوخ کردئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ سے جنگی جہازوں کی خریداری پر فرانس نے سوئٹرزلینڈکو بڑا جھٹکا دیتے ہو ئے تمام کنٹریکٹ منسوخ کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کی حکومت نے رافیل طیاروں کی بجائے امریکہ سے ایف 35 جنگی طیارے خریدنے پر سوئٹرزلینڈ سے اپنے کنٹریکٹ منسوخ کردئیے ہیں جبکہ فرانسیسی صدر نے سوئٹرزلینڈ کے ہم منصب سے اپنی ملاقات بھی منسوخ کردی ہے۔جس کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
یا د رہے کہ اس سے قبل فرانس آبدوز ڈیل منسوخ ہونے پر آسڑیلیا اور امریکہ سے اپنے سفیروں کو واپس بلاچکا ہے۔جس کا اثر اس کی تجارت پر بھی پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وہ بہت ڈر رہے تھے۔۔اداکارہ منال خان کا شوہر سے متعلق انکشاف۔۔ویڈیووائرل
Angry that Switzerland preferred the US-made F35 over French Rafale jets Macron cancels a meeting with Swiss President Parmelin — RTS Info
— Ragıp Soylu (@ragipsoylu) September 19, 2021