کورونا کے وار جاری، خیبرپختونخوا میں 17 افراد انتقال کرگئے

Sep 19, 2021 | 22:56:PM
محکمہ صحت، 17افراد جاں بحق
کیپشن: خیبر پختونخوا، کورونا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں24 گھنٹوں میں کورونا سے 17 افرادانتقال کر گئے جبکہ وائرس سے مزید316 افراد متاثرہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق کے پی کے میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے، صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد5 ہزار412 ہو گئیں۔محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید316 افراد متاثرہوئے جس سے صوبے میں کورونا کیسز کی تعدادایک لاکھ 71 ہزار388 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید388 مریض صحت یاب ہو گئے جس سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار901 ہو گئی۔
محکمہ صحت کاکہناہے کہ پشاور میں کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوئے،پشاور میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد2568 ہو گئی، پشاور میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید112 افراد متاثرہوئے جس سے پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد61 ہزار846 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ایک دن میں 10 ہزار648 نئے ٹیسٹ کئے گئے ،بنوںمیں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 23 افراد متاثر ہوئے جبکہ مردان میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 50 افراد متاثر ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا سے 12 اموات، تعداد7270 ہو گئی