(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ایس ایل کی تینوں بڑی فرنچائزز لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی پاکستان میں پی ایس ایل کے نمائشی میچز کھیلنے کو تیار ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی ایک رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا نے کہا کہ بین ڈنک سمیت لاہور قلندرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے بتایا کہ رمیز راجہ نے اس پیش کش کو سراہا ہے۔تینوں فرنچائزز نے غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی بلانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی دورہ پاکستان سے واپسی کے بعد قو می کر کٹ سے متعلق بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرس گیل کا آج پاکستان آنے کا اعلان۔۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آئینہ دکھادیا