گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں فوری کمی کا اعلان

Sep 19, 2021 | 23:11:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر،پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن  کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں فوری کمی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ عبدالوحید نے کہا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل بنانے والی صنعتوں کو قیمتوں میں فوری کمی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق رواں سال کے دوران عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت تین سو سے ساڑھے تین سو روپے کلو تک ہونے سے عوام پر بوجھ بڑھا جنہیں ریلیف دینے کے لئے پی وی ایم اے کے چئیرمین شیخ عبدالوحیدنے وزیر اعظم عمران خان کو خطوط ارسال کئے اور وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر صنعت خسرو بختار سمیت اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں کیں۔

ان کی کوششوں کی نتیجہ میں حکومت نے اس صنعت پر عائد تین فیصد فردرسیلزٹیکس ختم کر دیا جبکہ ایف بی آر نے اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ، جو فوری طورپر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی پاکستان میں پی ایس ایل کے نمائشی میچز کھیلنے کو تیار

مزیدخبریں