(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وادی کی بند کی گئی بڑی مساجد کو فوری طور پر کھولا جائے۔
تفصیلات کے مطابق محبوبہ مفتی نے نماز جمعہ کے لیے جامع مساجد کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی اور کورونا وبا کے بہانے مذہبی آزادی پر قدغن کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ وادی کی بڑی مساجد کو سکیورٹی اور کورونا وائرس کے نام پر بند رکھنے کا اب کوئی جواز برقرار نہیں رہتا۔دیگر مذاہب کی عبادت گاہیں کھول دی گئی ہیں جب کہ عوامی اجتماعات جاری ہیں اور تقریبات کا بھی انعقاد ہورہا ہے تو مساجد کیوں بند ہیں؟
یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی پاکستان میں پی ایس ایل کے نمائشی میچز کھیلنے کو تیار