فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کی صحت سے متعلق اہم خبر

Sep 19, 2021 | 23:35:PM
فٹبالر پیلے،کی ،صحت، سے،متعلق، خبر
کیپشن: فٹبالر پیلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کی صحت سے متعلق اہم خبر آگئی ۔ان کو کچھ مدت کے لیے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا مگر اب ان کی حالت بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیلے نے  ہسپتال سے  جاری پیغام میں کہا ہے کہ اب ان کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے،میرے اہل خانہ بھی میرے پاس آئے ہیں اور ان کے چہروں پر مجھے صحت مند دیکھ کرمسکراہٹ پھیل رہی ہے،آپ سب کی محبتوں پر شکر گذار ہوں۔ 

  یا د رہے کہ رواں ماہ پیلے کی بڑی آنت کا ٹیومر نکالا گیا تھا۔ چند دن قبل انہیں آئی سی یو سے باہر منتقل کیا گیا تاہم طبیعت خراب ہونے پر دوبارہ انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے۔ بہترین کھلاڑی تصور کیے جانے والے80 سالہ پیلے کچھ سالوں سے صحت کے مسائل میں گھرے اور کئی بار ہسپتال میں داخل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی پاکستان میں پی ایس ایل کے نمائشی میچز کھیلنے کو تیار