بھارت کا مجدد الف ثانیؒ کے عرس کیلئے پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار

Sep 19, 2022 | 00:50:AM

(24 نیوز)بھارت نے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکار کرکے حضرت مجدد الف ثانیؒ کے عرس میں شرکت سے محروم کردیا۔
وفاقی وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ زائرین کے ہمراہ منتظمین کو ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام زائرین پر بھارت میں انفرادی پولیس ویری فکیشن بھی لاگو کردی گئی۔
وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت نے منتظمین کے بغیر زائرین بھجوانے سے معذرت کر لی، بھارت نے سابقہ روش برقرار رکھتے ہوئے عین وقت پر ویزوں سے انکار کیا۔
پاکستانی زائرین نے سرہند شریف میں منعقدہ عرس میں 19 تا 26 ستمبرشریک ہونا تھا۔

مزیدخبریں