پرویز خٹک کا حکومت کے خلاف بڑا اعلان

Sep 19, 2022 | 09:06:AM

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ قوم کو کپتان کی کال کا انتظار ہے، اس بار کپتان کی کال پر اسلام آباد جائینگے تو حکومت گرا کر واپس آئینگے۔

نوشہرہ کے علاقوں مصر بانڈہ، پلوس، زخمی قبرستان میں شمولیتی جلسوں سے خطاب اور تنگی خٹک میں پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصری باندہ میں چیئرمین ویلج کونسل کلیم اللہ اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے جبکہ زخمی قبرستان میں عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم رہنما محمد ین نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم کشکول لیکر باہر کے دوروں پر جا کر غیر ملکی حکمرانوں کے پاؤں پڑ کر پیسے مانگ رہے ہیں لیکن بیرونی ممالک اور این جی اوز ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، معیشت خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے، ملکی نظام چلنے کا قابل نہیں رہا ، اس صورتحال سے ملک کو کپتان ہی نکال سکتا ہے، الیکشن بھی کپتان دو تہائی اکریت سے جیتے گا، مولانا فضل الرحمن سے پوچھتا ہوں کونسی شرائط منوا کر موجودہ حکومت کا حصہ بنے 

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، کپتان کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، عوام تیار رہیں کپتان کسی بھی وقت کال دے سکتا ہے، کپتان کی کال پر ہمارا رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا، حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، عمران خان اللہ کے علاوہ کسی کو سپر پاور نہیں مانتا۔

مزیدخبریں