اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس، بلاول بھٹو امریکہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکہ پہنچ گئے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک میں ہوٹل پہنچے تو سفارتکاروں، عملے نے ان کا استقبال کیا۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کے ہمراہ شرکت کریں گے۔