مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف پر مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ڈالرمہنگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کی جانب سے جاری بیاں میں کہا گیا ہے کہ جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ گرین ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ایم ڈی سرکاری ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
لاہور کے تھانہ گرین ٹاون میں جاوید لطیف، مریم اورنگزیب، ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کے خلاف ATA 9/11X3کے تحت مقدہ درج کر لیا گیا ہے۔ کسی بھی شہری بشمول عمران خان کے خلاف مزہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جاے گی pic.twitter.com/BcSzoplf3m
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) September 19, 2022
وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ کسی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔