نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کا اہم اجلاس، نقصانات پر بریفنگ دی گئی

Sep 19, 2022 | 11:29:AM
نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کا اہم اجلاس ہوا جس میں فورم کو انسانی زندگیوں، لائیو اسٹاک اور انفراسٹرکچر کو ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی
کیپشن: نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کا اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کا اہم اجلاس ہوا جس میں فورم کو انسانی زندگیوں، لائیو اسٹاک اور انفراسٹرکچر کو ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی۔

 نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر اجلاس میں چیف سیکریٹریز اور پی ڈی ایم ایز کے ڈائریکٹر جنرل بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے اور فضائی جائزے کے متعلق آگاہ کیا۔ این ایف آر سی سی نے ہنگامی بنیادوں پر افراسٹرکچی کی بحالی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

این ایف آر سی سی کے مطابق موجودہ سیلاب ملکی تاریخ کا بدترین تباہ کن سیلاب ہے، موجودہ سیلاب 2010 کے سیلاب سے کئی گنا زیادہ تباہی لایا، سیلاب سے متاثر ہونے والے 33 ملین افراد میں 16 ملین بچے ہیں، 3 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ بچوں اور بچیوں کو لائف سیونگ سپورٹ کی فوری ضرورت ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے ہونے والی 1500 اموات میں 500 سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں بچوں بالخصوص نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو غذائیت کی کمی سے بچانے کی اشد ضرورت ہے، سندھ میں بالخصوص کھڑے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا زیادہ خطرہ منڈلا رہا ہے۔

این ایف آر سی سی کے مطابق ڈینگی اور ہیضہ جیسی وباؤں کو روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، نقصانات کا اندازہ لگانے کے لئے مشترکہ سروے جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، سروے کے بعد موسم سرما سے پہلے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔