پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز مسافر کی دماغی حالت خراب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز مسافر کی دماغی حالت خراب ہوگئی، جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 283پشاور سے دبئی جارہی تھی کہ دوران پرواز ایک اسامہ عبداللہ نامی مسافر نے ہنگامہ آرائی اور عجیب حرکات شروع کردیں۔مسافر نے لات مار کر جہاز کی ونڈو گلاس توڑ دی جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مسافر کی عجیب ہرکتیں دیکھ کر عملہ کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔مسافر سیٹوں کو مکے اورلاتیں مارتا رہا اور فرش پر لیٹ گیا ۔کیبن کریو نے موقع پر پہنچ کر مسافر کو سمجھانا چاہا لیکن اس نے کریو پر حملہ کردیا۔
#Video A passenger created extreme trouble on a Pakistan International Airlines (PIA) Peshawar-Dubai PK-283 flight as he suddenly started punching seats and kicking the aircraft’s window. pic.twitter.com/bUZ0ZTVNxw
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) September 19, 2022
صورتحال کو دیکھتے ہوئے طیارے کے کپتان نے دبئی ایئرپورٹ کے ایئرٹریفک کنٹرولر سے، رابطہ کرکے سیکیورٹی کو طلب کیا بعد ازاں ایوی ایشن قانون کے مطابق مسافر کے ہاتھ پاؤن بھی باندھ دیئے گئے۔ دبئی ایئرپورٹ پر مسافر کو سیکیورٹی حکام نے حراست میں لے لیا تھا۔
واضح رہے کہ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کو اسی پرواز سے ڈی پورٹ کردیا گیا اورمسافر کو پی آئی اے نے بلیک لسٹ کردیا۔
— Thiraj TV (@ThirajTv) September 19, 2022