بجلی کے بل سےپریشان عوام کے لئے بڑی خوشخبری

Sep 19, 2022 | 11:44:AM
حکومت کا ماہ ستمبر کے بلوں میں 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارج نہ کرنے کا فیصلہ۔ 
کیپشن: بجلی کے بلز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  حکومت نے ماہ ستمبر کے بلوں میں 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارج نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  جولائی میں 300 یونٹس استعمال پر ایف پی اے چارج نہیں ہو گا، ماہ ستمبر میں مشروط طور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارج نہ کرنے کا فیصلہ جولائی میں300 یونٹس استعمال پر ایف پی اے چارج نہیں ہو گی۔
نیپرا نے ماہ جولائی میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ چارج کی منظوری دی، سنگل فیز میٹرز صارفین کو ستمبر میں ایف پی اے چارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کو مراسلہ بھجوا دیا ’’پہلے سے پرنٹ بلوں کی ترمیم کی جائے، مراسلے کا متن بلوں کی ادائیگی ہونے پر آئندہ ماہ ریلیف دیا جائے۔‘‘