(ویب ڈیسک ) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے آرام دینے کا مشورہ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف پر مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ڈائیو مارنے کے دوران انجری کا شکار ہوئے ہیں، تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد اب وہ ری ہیب کی طرف جا چکے ہیں۔سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی جیسے بولرز دنیا میں بہت کم پیدا ہوتے ہیں، وہ ہمارے لیے ایک اثاثہ ہیں، میرا مشورہ یہی ہے کہ شاہین شاہ ورلڈ کپ نہ کھیلیں کیونکہ میرے نزدیک ورلڈ کپ سے زیادہ ویلیو ان کی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے اوپنرز کا جو انداز ہے وہ 150 سے 160 رنز سے زیادہ کا حصول مشکل میں ڈالتا ہے، ایشیا کپ کے فائنل میں سب نے دیکھا کہ کیا ہوا، ہمیں اپنی اپروچ کو تبدیل کرنا پڑے گا، اگر آپ ایک ہی انداز میں کھیلتے رہیں گے تو مخالف آپ کو ٹریپ کرنا شروع کر دیں گے۔