دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا

Sep 19, 2022 | 12:34:PM
فائل فوٹو
کیپشن: دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کو لاکھوں افراد نے دیکھا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی فلم  دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر 60 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے ۔ پنجابی زبان میں پیش کی جانے والی فلم 13 اکتوبر سے سینما گھروں کی زیننت بننے جا رہی ہے

فلمی شائقین کو پاکستانی فلم دی لینجڈ آف مولا جٹ کا انتظار بے صبری سے تھا۔ وہیں ماہرہ اور فواد کی مداح اس جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیےبھی بے تاب ہیں ۔ لیکن اس مرتبہ فواد اورماہرہ کی یہ آن اسکرین جوڑی پنجابی بولتی دکھائی دے گی ۔

 یاد رہے کہ فلم دی لینجڈ آف مولا جٹ کا ٹریلرچودہ اگست کو ریلیز کیا گیا ، ٹریلر ریلیز کے ایک ماہ بعد تک اسے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز فیس بک ، انسٹاگرام ٹیوٹر ، یوٹیوب ، ٹک ٹاک پر تقریبا ساٹھ ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جو کہ پہلی مرتبہ کسی پاکستانی فلم کے ساتھ ہوا کہ اسے ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پر بہت اچھا رسپانس ملا .

اس فلم کے مصنف ناصر ادیب ہیں جنہوں نے 1979 میں پہلی مرتبہ مولا جٹ کے ڈائیلاگز لکھے تھے ۔ انہوں نے سلطان راہی اور مصفطیٰ قریشی کے لئے جو ڈائیلاگز لکھے۔چار دہائیوں بعد اس مرتبہ انہوں نے فواد اور حمزہ علی عباسی کے لیے مقالے لکھے ۔

فلم کی تشہیر کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ یہ فلم 13 اکتوبر سے بڑے پردے کی زینت بننے جا رہی ہے ۔