سوشانت سنگھ قتل یا خودکشی،نئے انکشافات

Sep 19, 2022 | 12:45:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سوشانت سنگھ کی موت سے متعلق نیا اکشاف سامنے آگیا
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عامر خان کے بھائی فیصل خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشانت سنگھ کا قتل کیا گیا تھا، وہ دعا گو ہیں کہ سچ سامنے آئے۔بھارتی فلم اسٹار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر دعویٰ کیا ہے کہ سوشانت سنگھ کو قتل کیا گیا تھا اور بعض اوقات اس طرح کی سچائیاں سامنے نہیں آتیں۔

 تفصیلات کے مطابق فیصل  خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ قتل ہے، کیس کھلے گا یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔انہوں نے کہا کئی ایجنسیوں کی طرف سے تحقیقت جاری ہے، کبھی کبھی حقیقت سامنے بھی نہیں آتی لیکن ان کی دعا ہے کہ سچ سامنے آئے تاکہ سب کو پتہ چل جائے۔سوشانت سنگھ راجپوت کے والد نے سوشانت کی دوست ریا چکروتی اور پانچ دیگر افراد پر خودکشی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی۔

والد کی ایف آئی آر پر تحقیقات شروع ہوئیں تو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان دعوؤں کی بھی تحقیقات کی کہ اس کے بینک کھاتوں سے رقم ریا اور اس کے ساتھیوں کو منتقل کی گئی۔جب سی بی آئی نے موت کے معاملے کی تحقیقات کا کنٹرول سنبھالا تو ای ڈی کی جانچ نے منشیات کی اسمگلنگ کی تحقیقات کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو بھی مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔

اس سلسلے میں ریا کو گرفتار بھی کیا گیا تھا اور وہ اپنے خلاف الزامات کا سامنا بھی کررہی ہے جبکہ سوشانت قتل کیس میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تحقیقات تا حال جاری ہیں۔فیصل خان بالی وڈ فلم میلہ (2000) میں شنکر شین کے کردار کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

 یاد رہے کہ سوشانت 14 جون 2020 کو اپنے باندرہ کے گھر میں مردہ پائے گئے تھے اور ان کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انکی پراسرار موت کی تحقیقات شروع کی گئیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکار فیصل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ عامر نے انہیں ذہنی مریض ہونے کے شبہ میں کافی عرصہ قبل گھر میں قید بھی کر رکھا تھا۔