(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔ فواد چوہدری کے وکیل نے دلائل دیے کہ نثار درانی کی تعیناتی آرٹیکل 216 کی خلاف ورزی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہ آئینی تقرری ہے ممبر کو کیسے ہٹایا جاسکتا ہے؟، یہ تقریری آئینی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہوئی اسی طرح ہی ہٹایا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کی پارٹی بھی اس وقت تعیناتی میں شامل تھی، پی ٹی آئی کی مشاورت سے تقرری ہوئی، کیا پی ٹی آئی نے غیر آئینی کام کیا تھا ؟۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔