مریم نواز نے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم کے معاملے دیکھنا شروع کر دیئے

Sep 19, 2022 | 14:51:PM

 (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم کے معاملے خود دیکھنا شروع کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے ضلعی عہدیداروں سے مریم نواز نے خود رابطے شروع کر دیئے۔ پارٹی کے ضلعی عہدیداروں سے ان کی کارکردگی کے بارے میں بھی پوچھا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے پنجاب تنظیم کو غیر فعال تنظیمی عہدیداروں کے ناموں کے حوالے سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ مسلم لیگ ن کے متحرک رہنماؤں کو پارٹی عہدے دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 لیگی رہنما مریم نواز نے پنجاب میں مختلف کارکنان سے ٹیلی فونک رابطے شروع کر دیئے۔ اس سے قبل پنجاب کے سیاسی معاملات سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف دیکھتے رہے ہیں۔

مزیدخبریں