(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ راوی سٹی پر کام جاری ہے،40ارب ڈالرکی سرمایہ کاری سےتعمیرہونےوالا یہ شہر15 ملین نفوس کی ضروریات پوری کرےگااور پاکستان کاپہلاسرسبزسمارٹ شہر ہوگا۔
سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہور کے مستقبل کے لیے تعمیراتی پلان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ راوی سٹی پر کام جاری ہے۔40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سےتعمیرہونےوالا یہ شہر15 ملین نفوس کی ضروریات پوری کرےگااور پاکستان کاپہلاسرسبزسمارٹ شہر ہوگا۔دریاکےکنارےتعمیر ہونےوالا یہ عمودی شہر ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئےبہت سےمواقع پیدا کرےگا اور دنیاکےسب سے بڑےآبی رُخ کا حامل شہر ہوگا۔
یاد رہے گزشتہ روز عمران خان نے لاہور میں پاکستان کا کےپہلےسنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بننے کا علان کیا تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں 100سےزائدعمودی عمارتوں کی گنجائش ہوگی اورملکی معیشت کو600 ارب سےزائدمیسرآئیں گے۔عمودی تعمیرات کےمستقبل کےپیشِ نظرلاہورکےمین بولیوارڈ میں زمینی کام کاآغازاکتوبر2022میں کیاجائےگا جس سےگرد و نواح کےپورےانفراسٹرکچرکو نئی ہیئت ملےگی۔