(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔آئندہ 15 روز میں پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور نوازشریف کی ملاقات میں پنجاب حکومت کی تبدیلی پر گفتگو بھی ہوئی، اور نواز شریف نے پنجاب میں تحریکِ عدم اعتماد لانے کی حمایت کر دی ہے۔
پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے بعد ہی وزیر اعلیٰ کے نام پر مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئندہ 15 روز کے اندر پیش کرنے کی ابتدائی مشاورت ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں موجودہ اپوزیشن کو ق لیگ کے بڑے گروپ اور جنوبی پنجاب کے ناراض گروپ کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔