حافظ طاہر اشرفی چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) حافظ طاہر اشرفی کو چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین متحدہ علماء بورڈ مقرر کر دیا گیا۔
سیکرٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد نے احکامات جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم کے معاملے دیکھنا شروع کر دیئے
خیال رہے طاہر محمود اشرفی پاکستان میں آل پاکستان علماء کونسل کے چیف ہیں۔ وہ مکہ کی سپریم کونسل کے رکن ہیں، بطور صدر وفاق المساجد پاکستان خدمات انجام دیتے ہیں۔
طاہر اشرفی اسلامی دنیا کے امور داخلہ اور امور کے لیے صدر پاکستان کے سابق مشیر بھی رہے۔ 22 اکتوبر 2020 کو وزیر اعظم عمران خان نے انہیں مذہبی ہم آہنگی اور مشرق وسطی پر خصوصی نمائندہ کے طور پر مقرر کیا۔