نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ زمین کے قریب آئے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ زمین کے قریب آنے کو تیار،اسی ماہ زمین کے قریب آئے گا ۔
نظام شمسی کے 2 سیارے زحل اور مشتری 2020 میں زمین کے قریب آئے تھے۔اب ہمارے نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ یعنی مشتری ایک بار پھر زمین کے قریب آرہا ہے۔ستمبر کے آخر میں مشتری 70 سال بعد زمین کے سب سے قریب نظر آئے گا۔26 ستمبر کی شب مشتری کو آسمان پر دیکھنا ممکن ہوگا۔ایسا 70 سال بعد ہورہا ہے، البتہ صرف آنکھ سے یہ نظارہ ممکن نہیں ہوگا بلکہ مشتری کو دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔ویسے تو زمین اور مشتری دونوں ہی سورج کے گرد چکر لگاتے ہیں مگر ایک دوسرے کے اتنے قریب نہیں آتے۔
ضرور پڑھیں : ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان کی نئی کٹ منظر عام پر آگئی
26 ستمبر کی شب مشتری زمین سے 58 کروڑ کلومیٹر دور ہوگا۔ناسا کے مطابق ایسا نظارہ کبھی کبھار دیکھنے میں آتا ہے۔اس سے قبل اپریل 2022 میں زہرہ اور مشتری کو ایک دوسرے کے قریب آتے دیکھا گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کا منظر دوبارہ 2039 کے بعد ہی نظر آسکتا ہے۔