تحریک انصاف کو بڑا ریلیف مل گیا

Sep 19, 2022 | 17:27:PM

ویب ڈیسک :  فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو تفصیلات جمع کرانے کے لیے 6 ہفتوں کی مہلت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہوئی۔تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق عبوری جواب جمع کرایا گیاہے۔  4 افراد کے نائیکاپ اور ویڈیوز بھی جمع کرائی گئی ہیں۔ 

پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور نے کمیشن سے استدعا کی ہمیں مزید مہلت چاہیے، 10 سال پرانا کیس ہے، بیرون ملک چیپٹر سے تفصیلات اکھٹی کرنی ہیں، ہمیں کم از کم 8 ہفتے درکار ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ سے تو ہمارا سوال تھا کہ ہم رقم ضبط کیوں نہ کر لیں،آپ کو اس پر جواب دینا ہے، ہمارے قانون کے مطابق غیر ملکی کمپنی سے پیسے نہیں آ سکتے، فارا کے تحت کمپنی آپ نے امریکا کے قانون کے تحت رجسٹر کی۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہمیں 6 ہفتے دے دیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ پہلے ہی بہت وقت لگ گیا ہے، آپ کو 6 ہفتے کی مہلت دے رہے ہیں۔شاہ خاور نے مزید کہا کہ لوگوں نے بیان دیا ہےکہ وہ پاکستانی ہیں، فیصلے میں غیر ملکی ظاہر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو انہی چیف الیکشن کمیشن سے ریلیف ملا ہے جن پرعمران خان اپنے فارن فنڈنگ کیس میں ناانصافی کرنے کا الزام دیتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں