اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، ایک ہی دن میں ڈالر 4.40 روپے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوکر 237 روپے بھی تجاوز کر گیا۔
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کو پچھاڑ کر رکھ دیاگیا، ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں 4.40 روپے اضافہ دیکھا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 241 روپے سے بڑھ کر 245.40 روپے پر پہنچ گیا۔
ڈالر کیساتھ دیگر کرنسیوں کی قدر میں اتار چڑھاﺅ دیکھا گیا،اوپن مارکیٹ میں یورو20 پیسے کمی سے 243.80 روپے کا ہوگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 5 روپے کمی سے 278 روپے کا ہوگیا ۔امارتی درہم 1.70 روپے کمی سے 66.80 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 65 پیسے اضافے سے 65.15 روپے پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرگ کورٹ کا پتھالوجی لیبارٹریز کیلئے ٹیسٹوں کی فیس مقرر کرنےکا حکم