قیمت میں بڑی کمی،سونا سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایک طرف ڈالر کی اونچی اڑان جاری جبکہ دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 32ہزار 630 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 13 ڈالرز اضافے سے 1662 ڈالرز فی اونس ہے۔
چاندی کی قیمت برقرار رہی اور فی تولہ چاندی 1570 روپے ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 1346 روپے 2 پیسے ہے۔
دوسری جانب ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں 4.40 روپے اضافہ دیکھا گیا،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کو پچھاڑ کر رکھ دیاگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 241 روپے سے بڑھ کر 245.40 روپے پر پہنچ گیا۔
ڈالر کیساتھ دیگر کرنسیوں کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا،اوپن مارکیٹ میں یورو20 پیسے کمی سے 243.80 روپے کا ہوگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 5 روپے کمی سے 278 روپے کا ہوگیا ۔امارتی درہم 1.70 روپے کمی سے 66.80 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 65 پیسے اضافے سے 65.15 روپے پر پہنچ گیا۔